Tag Mangaluru

دکشن کنڑ ضلع کا نام ‘منگلورو’ رکھنے کی تجویز: حکومتِ کرناٹک نے عوام سے مانگیں رائے اور تجاویز، 30 اکتوبر تک کا وقت

منگلورو (فکروخبر نیوز)  حکومتِ کرناٹک نے ضلع دکشن کنڑ کا نام تبدیل کر کے ‘منگلورو ضلع’ رکھنے کی تجویزپرعام شہریوں سے تحریری آراء، فیڈ بیک اور تجاویز طلب کی ہیں۔ اس سلسلے میں رائے جمع کروانے کی آخری تاریخ 30…

کرناٹک میں ووٹر لسٹ تنازعہ: فارم 7 کے تحت 91 ہزار سے زائد درخواستیں موصول، چیف الیکٹورل آفیسر کا بڑا بیان ، اب تک ایک بھی ووٹر کا نام حذف نہیں ہوا

بنگلورو (فکروخبر نیوز): کرناٹک میں ووٹر لسٹوں کی خصوصی جامع نظر ثانی (SIR) کے دوران فارم 7 کے ذریعے نام کاٹنے کی مبینہ کوششوں اور پیدا شدہ تنازعات کے درمیان ریاستی چیف الیکٹورل آفیسر (CEO) وی انبوکمار نے اہم اور…

ساحلی کرناٹک میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کی سمت بڑا قدم: جائزہ کے لیے 3 ججوں کی کمیٹی تشکیل

بنگلورو (فکروخبر نیوز) ریاست کرناٹک کے ساحلی خطے میں ہائی کورٹ کے سرکٹ یا مستقل بینچ کے قیام کے امکانات اور افادیت کا جائزہ لینے کے لیے چیف جسٹس نے ایک 3 رکنی اعلیٰ سطحی ججوں کی کمیٹی تشکیل دی…

بھٹکل سمیت ضلع اتراکنڑا کے کئی مقامات پر ہوسکتی ہے اگلے دو دنوں میں موسلادھار بارش ، کئی علاقوں کے لیے ریڈ الرٹ تو کئی کے لیے اورینج الرٹ جاری

منگلورو (فکروخبرنیوز) خلیج بنگال میں بننے والے کم دباؤ کے باعث ریاست کرناٹک میں اگلے چار دنوں کے دوران انتہائی شدید بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا قوی امکان ہے، جس کے پیش نظر ہندوستانی محکمہ موسمیات (IMD) نے بھٹکل…

منگلورو میں واٹر میٹرو کا خواب تعبیر کے قریب ،  پہلے مرحلے کے روٹس اور اسٹیشنز کی تفصیلات سامنے آ گئیں

منگلورو: ساحلی شہر منگلورو کے برقی و عوامی نظامِ نقل و حمل میں ایک نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے مجوزہ "منگلورو واٹر میٹرو پراجیکٹ” کے طور پرمنگلورو پورٹ اینڈ فشرریز سب ڈویژن نے کئی مرحلہ وار جائزوں اور طریقہ…

بھٹکل کے عازمینِ حج کے لیے اب ہوگی مزید سہولت ، منگلورو ایرپورٹ کے قریب تعمیر ہوگا حج بھون ، سنگِ بنیاد کی تقریب منعقد

منگلورو (فکروخبرنیوز) ساحلی کرناٹک کے عازمینِ حج کے دیرینہ خواب کو شرمندۂ تعبیر کرتے ہوئے منگلورو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب بجپے میں مجوزہ "منگلورو حج بھون” کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔ کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی کے تحت تعمیر ہونے والا…

گروہا جیوتی اسکیم کی ری ویریفیکیشن کی آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع

بنگلورو : کرناٹک حکومت نے ریاست کی مشہور ‘گروہا جیوتی’ اسکیم کے استفادہ کنندگان کی گھر گھر جا کر کی جانے والی ازسرنو تصدیق (Re-verification) کی آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ اب یہ سروے 31…

جعلی تفتیشی افسر کا پردہ فاش: 25 سال سے مفرور بدنامِ زمانہ دھوکے باز سیم پیٹر کیرالہ کے کنور سے گرفتار

منگلورو (فکروخبر نیوز) منگلورو سٹی پولیس کی سنٹرل کرائم برانچ (CCB) نے ایک بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے 25 سالوں سے خود کو نیشنل کرائم انویسٹی گیشن بیورو (NCIB) کا جعلی افسر بتا کر لوگوں کو لوٹنے والے 64 سالہ…

بندرگاہ کی طرف لوٹ رہی کشتی بیچ سمندر میں حادثہ کا شکار ، چھ ماہی گیر محفوظ

منگلورو (فکروخبرنیوز) ماہی گیری کے بعد بندرگاہ واپسی کے دوران کشتی ڈوبنے کا حادثہ الال سمندر میں پیش آیا ہے جس میں سوار چھ ماہی گیر محفوظ ہیں۔ یہ حادثہ کل شام پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ابراہیم خلیل کی…

کرناٹک میں غیر معیاری غذا اور نقلی ادویات کی نگرانی کے لیے ‘واچ ٹیمیں’ تشکیل دینے پر غور: یو ٹی قادر

منگلورو: کرناٹک میں غیر معیاری یا ملاوٹ شدہ غذائی اشیاء اور جعلی و نقلی ادویات کی فروخت پر قابو پانے کے لیے ریاستی حکومت نے ضلع اور تعلقہ کی سطح پر خصوصی ‘واچ ٹیمیں’ (Watch Teams) تشکیل دینے پر غور…