منگلورو (فکروخبرنیوز) منگلورو میں آن لائن خریداری کے بعد کینسل ہونے والے آرڈر کی رقم واپس حاصل کرنے کی کوشش ایک 37 سالہ خاتون کو مہنگی پڑگئی۔ سائبر جعلسازوں نے ریفنڈ دلانے کے بہانے خاتون کو دھوکہ دے کر مجموعی طور پر ایک لاکھ 30 ہزار روپے سے محروم کردیا۔ سی ای این کرائم پولیس میں درج شکایت کے مطابق خاتون نے ایک اپلیکیشن کی مدد سے 21 اکتوبر کو سیلنگ فین آرڈر کیا تھا اور اس کے لیے اپنے شوہر کے یوپی آئی اکاؤنٹ کی مدد سے 7903 روپیے اد کیے تھے۔ خاتون کے مطابق آرڈر بعد میں کینسل ہوگیا لیکن پیسے ریفنڈ نہیں ہوئے۔
خاتون نے اس کے لیے کسٹمر سرویس سے رابطہ کیا جس سے بات چیت کے دوران کالر نے اسے راکیلیل اسلام سرچ کرنے اور ریفنڈ کے لیے دی گئی ہدایات پر اسٹرکشن پر عمل کے لیے بھی کہا گیا ۔ خاتون نے مذکورہ شخص کی باتوں پر اعتماد کرتے ہوئے اس کی ہدایات کے مطابق 80 ہزار روپے منتقل کردیے۔اس کے بعد مبینہ طور پر خاتون کی معلومات کے بغیر آئی ایم پی ایس (IMPS) کے ذریعے متعلقہ بینک اکاؤنٹ سے مزید 50 ہزار روپے منتقل ہوگئے۔ اس طرح خاتون کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 30 ہزار روپے کا مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
دھوکہ دہی کا علم ہونے پر خاتون نے سی ای این کرائم پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔




