بھٹکل سے تعلق رکھنے والے محمد ابن آفتاب ایم جے کی ابو ظہبی میں شاندار کامیابی، سی بی ایس سی بارہویں جماعت کے امتحانات میں 97.6 فیصد نمبرات حاصل کیے

ابوظہبی (فکروخبر نیوز)
ابوظہبی انڈین اسکول کے طالب علم محمد نے سی بی ایس ای (CBSE) گریڈ 12 کے سالانہ امتحانات 2026 میں غیر معمولی کامیابی حاصل کرتے ہوئے شاندار تعلیمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ آفتاب ایم جے اور نہدیہ خلیفہ کے فرزند محمد نے سائنس اسٹریم میں اپنی محنت کا لوہا منواتے ہوئے مجموعی طور پر 97.6 فیصد نمبرات حاصل کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محمد نے اہم سائنسی مضامین (PCMB) میں مجموعی طور پر 99 فیصد نمبرات حاصل کیے ہیں۔ ان کی کارکردگی اس وقت مزید نمایاں ہوگئی جب انہوں نے بیالوجی اور ریاضی جیسے مشکل مضامین میں 100 میں سے 100 نمبرات حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کیمسٹری میں 99، فزکس میں 97 اور انگریزی میں 92 فیصد نمبرات حاصل کیے ہیں۔
محمد کی اس شاندار کامیابی پر ان کے اہل خانہ، عزیز و اقارب اور کمیونٹی کے معزز اراکین نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ اس تعلیمی مظاہرے کو ان کی انتھک محنت، لگن اور اساتذہ کی رہنمائی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی لوگ محمد کی اس کامیابی کو سراہتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔

شیئر کریں۔