مرشدِ امت حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندویؒ کی حیات وخدمات پر اللجنۃ العربیہ کی طرف سے جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں بدھ اور جمعرات کو منعقدہ دوروزہ سمینارکی آخری نشست میں طلبائے کے کا عربی ترجمان ’’ الزھرہ‘‘ کا اجرا ناظم ندوۃ العلماء لکھنو مولانا سید بلال حسنی ندوی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
اسی طرح اسی دن رات میں فارغینِ جامعہ کے لیے منعقدہ نشست میں طلبائے جامعہ کے اردو ترجمان ’’ ارمغانِ جامعہ‘‘ کا بھی اجرا مولانا موصوف اور مولانا عمیر صدیق ندوی اور جامعہ کے دیگر ذمہ داران کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
اس کتاب میں سمینار میں پیش کردہ طلبائے جامعہ کے بیس سے زائد مقالے شائع کیے گیے ہیں ، کتاب میں جامعہ کے اساتذہ نے حضرت مولاناؒ کے متعلق اپنے تأثرات کا بھی اظہار کیا ہے۔
یہ مقالات حضرت مولاناؒ کی زندگی کے مختلف پہلؤوں کا اجاگر کرتے ہیں۔




