بھٹکل (فکروخبر نیوز) کالیکٹ یونانی ہاسپٹل کے بانی و ڈائریکٹر اور معروف طبی شخصیت ڈاکٹر کے ٹی اجمل نے گزشتہ روز ‘مائلز ٹو اسمائل فاؤنڈیشن’ کے بانی و سی ای او آصف مجتبیٰ کے ہمراہ فکروخبر کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر فکروخبر میڈیا پورٹل کی جانب سے دونوں معزز مہمانوں کا استقبال کیا گیا اور انہیں عزاز و احترام کے طور پر یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔
دورے کے دوران فکروخبر کے رفیق مولانا مفتی عبدالنور ندوی نے ڈاکٹر کے ٹی اجمل کا ایک تفصیلی انٹرویو لیا، جس میں انہوں نے صحت مند زندگی کے راز، یونانی طریقہ علاج کی افادیت اور دیکھ بھال سے متعلق اہم طبی معلومات پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر اجمل نے فکروخبر کے مقاصد، دینی و سماجی خدمات اور آئندہ کے عزم و منصوبوں کی کھلے دل سے ستائش کی۔
ان کے ساتھ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور آئی آئی ٹی دہلی کے ممتاز فاضل اور دہلی فسادات کے متاثرین کی تعلیم و بحالی کے لیے کام کرنے والے ادارے ‘مائلز ٹو اسمائل’ کے سربراہ جناب آصف مجتبیٰ نے بھی فکروخبر کی صحافتی خدمات کو سراہا۔ گفتگو کے دوران فسادات سے متاثرہ افراد کے معاشی استحکام، ان کے بچوں کی معیاری تعلیم اور مستقل روزگار کے لیے پلیٹ فارم کی فراہم جیسے اہم موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔




