میوزیک کے ہماری زندگی پر منفی اثرات کے عنوان پر آج مسجد معمور میں منعقد ہوگا نوجوانوں کے لیے خصوصی اجلاس

بھٹکل (فکرو خبر نیوز) نوجوان نسل کی دینی و اخلاقی تربیت اور اصلاح کے مقصد سے آج بروز جمعہ، 20 نومبر 2026ء، بعد نمازِ عشاء رات 8:30 بجے مسجد معمور میں ایک خصوصی اصلاحی اجلاس ایلِٹ لرنز بھٹکل کی جانب سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

اجلاس سے بھٹکل کے معروف عالمِ دین اور مقرر مولانا عبد النور ندوی صاحب (نائب قاضی جماعت المسلمین بھٹکل) خصوصی خطاب فرمائیں گے۔اجلاس کا عنوان ’’میوزک اور ہماری زندگی پر اس کے منفی اثرات‘‘ رکھا گیا ہے، جس کے تحت مولانا موصوف قرآن و حدیث اور شریعتِ اسلامیہ کی روشنی میں موسیقی کے اثرات، نوجوانوں کی زندگی پر اس کے منفی نتائج اور اس حوالے سے اسلامی تعلیمات کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو فرمائیں گے۔

منتظمین کی جانب سے بھٹکل کے تمام نوجوانوں سے خصوصی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس اہم اصلاحی و تربیتی اجلاس میں شرکت کرکے اپنے علم و عمل میں اضافے کا ذریعہ بنیں اور اپنے دوست و احباب کو بھی شرکت کی ترغیب دیں۔تمام نوجوانوں سے بروقت شرکت کی پُرخلوص اپیل کی گئی ہے۔

شیئر کریں۔