منگلورو (فکروخبرنیوز) جال کھینچنے کے دوران ماہی گیر کے گہرے سمندر میں گرنے کا واقعہ منگلورو کے 100 کلومیٹر کی دوری پر پیش آیا ہے۔ ماہی گیر کی شناحت کومارو رامو کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماہی گیر کشتی شیو ساگر میں جال کھینچنے کے دوران رامو سمندر میں گرگیا ، کشتی پر سوار دیگر ماہی گیروں نے اسے بچانے کی کوشش کی لیکن اسے طبی امداد کی شدید ضرورت تھی۔ ماہی گیروں نے کوسٹ گارڈ سے رابطہ کیا جنہوں نے ویسیل سی 448 نامی کشتی فوری طور پر روانہ کی جس نے موقع پر پہنچ کر اسے طبی امداد فراہم کیا۔
رپورٹ کے مطابق اسے نیو منگلورو پورٹ اتھاریٹی لاکر قریبی اسپتال میں اسے مزید طبی امداد فراہم کی گئی۔




