چکمگلورو(فکروخبرنیوز) چکمگلورو کے کڈور تعلقہ میں واقع سخراۓ پٹنہ میں ایک انتہائی دردناک پیش آیا ہے، جہاں اپنے ہی گھر کے غسل خانے میں کرنٹ لگنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔
متوفی بچے کی شناخت نیلانش (عمر 8سال) کے طور پر ہوئی ہے، جو مقامی اسکول میں دوسری جماعت کا طالب علم تھا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق اتوار کے دن اسکول کی چھٹی ہونے کے باعث نیلانش گھر ہی پر موجود تھا۔ دوپہر کے وقت باتھ روم میں پانی گرم کرنے کے لیے الیکٹرک اموشن راڈ (Electric Immersion Rod) کو پانی سے بھری بالٹی میں رکھا گیا تھا۔ اسی دوران جب نیلانش نے نہانے کے لیے پانی میں ہاتھ ڈالا تو اسے بجلی کا جھٹکا لگا اور وہ وہیں بے ہوش ہو کر گر پڑا۔
حادثے کا علم ہوتے ہی گھر والے اور پڑوسی اسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال لے گئے، تاہم ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد بچے کی موت کی تصدیق کر دی۔ ڈاکٹروں کی تمام تر کوششوں کے باوجود بچے کو بچایا نہ جا سکا۔ اس سلسلے میں سخراۓ پٹنہ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کر لیا گیا ہے اور پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔




