بنگلورو (فکروخبرنیوز) کرناٹک کے قیام کے اکہتر سال مکمل ہونے پر اتوار کے روز ریاست بھر میں اکہترواں کرناٹک راجیہ اتسوا انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر بنگلورو میں منعقدہ مرکزی تقریب کے دوران ڈپٹی چیف منسٹر ڈی ے شیوا کمار نے قومی پرچم کے ساتھ پیلے اور سرخ رنگ کا کنڑا پرچم بھی لہرایا ۔ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریچر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ اس تقریب میں انہوں نے شاندارمارچ پاسٹ کا معائنہ کیا اورطلبہ پر مشتمل مختلف دستوں سے سلامی لی۔
اس موقع پر وزیر مدھو بنگارپا ، چیف سکریٹری ڈاکٹر شالینی اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام بھی بڑی تعداد میں موجد تھے۔
واضح رہے کہ ہر سال یکم نومبر کو منایا جانے والا کرناٹک راجیہ اتسو ریاست کی تشکیل کی یاد میں منیا جاتا ہے ، جب 1956 میں زبان کی بناد پر ریاستوں کی تنظیم نو کرتے ہوئے تمم کنڑا بولنے والے خطوں کو ایک پرچم کے تلے یکجا کیا گیا تھا۔




