کویت کی وزارتِ دفاع کے مطابق پیر کی صبح متعدد امریکی جنگی طیارے گر کر تباہ ہوگئے تاہم تمام عملہ محفوظ رہا۔ حکام کے مطابق فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، عملے کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔
وزارتِ دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں اور فی الحال کسی حتمی سبب کی تصدیق نہیں کی گئی۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق کویت میں موجود ایک امریکی F-15 Eagle کو ایرانی فضائی دفاع نے نشانہ بنایا۔ تاہم اس دعوے کی کویتی یا امریکی حکام کی جانب سے باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں ایک جنگی طیارہ گرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے جبکہ مبینہ طور پر ایک پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر اترتا نظر آتا ہے۔ حکام نے ان مناظر کی تفصیلات کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔
