امریکہ اور اسرائیل کے دل اسی طرح جلائیں گے جیسے ہمارے جلے، ایران کی سخت دھمکی ، امریکی صدر نے بھی جاری کی وارننگ

ایران کی اعلیٰ قیادت نے حالیہ امریکی۔اسرائیلی حملوں کے بعد سخت اور جارحانہ بیانات جاری کیے ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری Ali Larijani نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج نے اب تک “اپنی صلاحیتوں اور تیاری کا صرف ایک حصہ استعمال کیا ہے”، جو بقول ان کے تحمل اور اسٹریٹجک صبر کی علامت ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ تہران “امریکہ اور اسرائیل کے دل اسی طرح جلائے گا جیسے ہمارے دل سپریم لیڈر کے لیے جلے ہیں”۔
لارِجانی نے یہ بھی کہا کہ دشمن یہ سمجھنے میں “فریب کا شکار” ہے کہ قیادت کو نشانہ بنا کر ایران کو کمزور کیا جا سکتا ہے۔

ادھر ایرانی پارلیمان کے اسپیکر Mohammad Bagher Qalibaf نے امریکہ اور اسرائیل کی قیادت کو “گھناؤنے مجرم” قرار دیتے ہوئے کہا کہ “آپ نے ہماری سرخ لکیر عبور کی ہے، اب قیمت چکانا ہوگی۔”
انہوں نے مزید کہا، “ہم ایسے تباہ کن وار کریں گے کہ آپ خود گڑگڑانے پر مجبور ہو جائیں گے۔”

دوسری جانب امریکی صدر Donald Trump نے ایران کو سخت الفاظ میں متنبہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے امریکہ پر “انتہائی سخت حملہ” کیا تو واشنگٹن “ایسی طاقت سے جواب دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی ہوگی۔”
ٹرمپ نے کہا: “اگر ایران نے حملہ کیا تو ہم ایسی قوت استعمال کریں گے جو تاریخ میں نہیں دیکھی گئی۔”