ایران میں اسکول پر حملہ: طالبات سمیت 24 افراد جاں بحق

Fars News Agency کے مطابق جنوبی ایران کے صوبہ ہرمزگان کے شہر میناب میں ایک گرلز ایلیمنٹری اسکول پر مبینہ اسرائیلی حملے میں جاں بحق طالبات کی تعداد بڑھ کر 24 ہو گئی ہے۔

اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے، تاہم تازہ رپورٹ کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے شہر میناب میں واقع ایک ابتدائی گرلز اسکول کو نشانہ بنایا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت اسکول میں طالبات موجود تھیں۔

تاحال اسرائیل کی جانب سے اس مخصوص حملے پر باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔