وقف ترمیمی قانون 2025 کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی بتی گل تحریک کل بروز بدھ کو ، 15 منٹ کے لیے مکانوں، دکانوں، فیکٹری اور آفس وغیرہ کی تمام لائٹس بند کیے جانے کی اپیل

بھٹکل(فکروخبرنیوز) آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی طرف سے حکومت ہند کی طرف سے منظور شدہ وقف ترمیمی قانون 2025 کے خلاف اپنی ناراسگی کے اظہار کے لیے وقف بچاؤ مہم کے تحت ہونے والے مختلف پروگراموں میں سے ایک پروگرام ”بتی گل تحریک ” منائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے تحت ان شاء اللہ بتاریخ 30 اپریل 2025ء بروز بدھ رات 9 بجے سے 15-9 بجے تک 15 منٹ کے لیے بطور احتجاج اپنے مکانوں، دکانوں، فیکٹری اور آفس وغیرہ کی تمام لائٹس بند کر دئے جانے کی اپیل کی گئی ہے، تا کہ اس خاموش احتجاج کے ذریعہ حکومت وقت پر وقف قانون کے خلاف ہماری یکجہتی کا بھر پور مظاہرہ کرتے ہوئے ہماری ناراضگی اور بیزارگی کا اظہار کیا جائے ۔ اس 15 منٹ کے وقفہ کے دوران اس سیاہ قانون کو (جسے ایک مسلمان دستور ہند اور مذہبی آزادی کے منافی ہونے کے ساتھ ساتھ شریعت سے متصادم ہونے کی وجہ سے کسی بھی صورت میں قبول نہیں کر سکتا) واپس لیے جانے اور ملت اسلامیہ کے مفادات کے تحفظ کے لیے باوضو ہو کر دو گا نہ ادا کر کے اللہ رب العزت سے خصوصی طور پر دعا کا اہتمام کئے جانے کی مسلمانوں سے گزارش ہے۔

کرناٹک کے عازمینِ حج کا پہلا قافلہ روانہ

جامعہ مظاہر علوم سہارنپور کے شیخ الحدیث اور ناظم حضرت مولانا سید محمدعاقل کا انتقال