سدھیر کمار ریڈی منگلور کے نئی پولیس کمشنر اور ڈاکٹر ارون کمار ضلع کے ایس پی مقرر

منگلورو: کرناٹک حکومت نے جمعرات کو سدھیر کمار ریڈی کو منگلورو پولیس کمشنر اور ڈاکٹر ارون کے کو جنوبی کنیرا ایس پی کے طور پر مقرر کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

سدھیر کمار ریڈی، جو پہلے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی)، انٹیلی جنس کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، انوپم اگروال کی جگہ لیں گے، جن کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

دریں اثنا، ڈاکٹر ارون کے جو اڈوپی ضلع کے ایس پی کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، کو یتیش این کی جگہ لے کر، جنوبی کنیرا کے نئے ایس پی کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

وارتا بھارتی کے شکریہ کے ساتھ

مکتب جامعہ نوائط کالونی میں طلبہ کے لیے خوب صورت لائبریری کا افتتاح

زائرین حرم حج کے مقاصد پر بھی نظر رکھیں