مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی اگلی میعاد کے لیے عہدیداران کا اعلان ، جناب عنایت اللہ شاہ بندری صدر اور مولانا عزیز الرحمن رکن الدین ندوی جنرل سکریٹری منتخب

بھٹکل (فکروخبرنیوز) شہراور اس کے مضافات میں مسلمانوں کی سماجی اور سیاسی میدان میں رہنمائی کرنے والے مشہور ادارہ ’ مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل‘ کی نئی میعاد کے لیے آج صبح دفتر تنظیم میں عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا۔

اگلی تین سالہ میعاد کے لیے ایک بار پھر جناب عنایت اللہ شاہ بندری کو صدارت کے لیے منتخب کیا گیا ہے جبکہ مولانا عزیز الرحمن رکن الدین ندوی جنرل سکریٹری کے عہدے پر فائزہوچکے ہیں۔ جناب پلور محمد صادق کو نائب صدرِ اول، جناب قمر  سعدا  کو نائب صدرِ دوم اور جناب رکن الدین عبدالسلام کو نائب صدرِ سوم کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ سکریٹری برائے انتظامی امور جناب اقبال سہیل ، فائنانس سکریٹری کے طور جناب مبین دامودی اور محاسب کے لیے جناب بلال قمری کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔

واضح رہے کہ مجلس اصلاح و تنظیم نہ صرف بھٹکل بلکہ پورے خطے میں مسلمانوں کی سماجی، سیاسی اور فلاحی رہنمائی کرنے والا ایک انتہائی باوقار اور سوسالہ قدیم ادارہ مانا جاتا ہے۔

امید ظاہر کی ہے کہ نئے عہدیداران اور انتظامیہ قوم و ملت کی فلاح و بہبود کے لیے مخلصانہ اور تاریخی خدمات انجام دے گی۔

شیئر کریں۔