بھٹکل (فکروخبرنیوز) سال 25-2024 کے ایس ایس ایل سی نتائج میں بھٹکل تعلقہ کے آٹھ اسکولوں نے سو فیصد کامیابی درج کرتے ہوئے ضلع بھر میں تعلقہ کو پہلادرجہ دیا ہے۔ تعلقہ کے جن آٹھ اسکولوں نے 100 فیصد کامیابی حاصل کی ان میں علی پبلک گرلزانگلش میڈیم ہائی اسکول بھٹکل ، سرکاری ہائی اسکول گورٹے، سرکاری ہائی اسکول جالی، ،کرناٹکا پبلک اسکول بیلور، مُرارجی دیسائی رہائشی اسکول مرڈیشور، کتّور رانی چنمّا رہائشی اسکول پُرورگا، سری ولی ہائی اسکول چتراپور، اورودیا بھارتی انگلش میڈیم ہائی اسکول بھٹکل شامل ہیں۔ خاص بات یہ رہی ہے کہ علی پبلک گرلزانگلش میڈیم ہائی اسکول کی 75 میں سے تیس طالبات نے ڈسٹکشن حاصل کیا ہے۔
تعلقہ میں مُرارجی دیسائی رہائشی ہائی اسکول مرڈیشور کے منوہر منجوناتھ نائک نے سب سے زیادہ 625 میں 622 مارکس حاصل کرکے شاندار کامیابی درج کی، اس کی کامیابی کا اوسط (99.52 فیصد) رہا۔ دوسرے مقام پر بینا ویدیا اسکول مرڈیشورکی طالبہ امریتا اشوک نائک رہیں جنہوں نے 621 نمبرات (99.36 فیصد) حاصل کیے۔انند آشرم کانوینٹ کی سمرا مہرین جی ایم اور بینا ویدیا اسکول کے ابھئے این رانی منے نے 620 مارکس (99.20 فیصد) حاصل کرتے ہوئے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی اس کے علاوہ بیلکے سرکاری ہائی اسکول میں زیر تعلیم طالبہ تیجیسونی ہیریا نائک نے 619 نمبرات کے ساتھ 99.04 فیصد حاصل کیے ۔ اس کے علاوہ آنند آشرم کانوینٹ کے وکاس واسو موگیر (98.88 فیصد) تنوجانر سمہا نائک (کتور رانی چنما رہائشی اسکول) نے 98.88 فیصد اور آشیتا منجیا نائک (کرناٹکا پبلک اسکول) نے بھی 98.88 فیصد نمبرات جبکہ حفصہ شیخ(علی پبلک گرلز ہائی اسکول بھٹکل) نے بھی 98٫08 فیصد نمبرات حاصل کرکے تعلقہ بھر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
تعلقہ سطح پر اردو میڈیم میں اظفرین بشریٰ (سرکاری اردو ہائی اسکول جامعہ جالی، ہیبلے) نے 571 مارکس (91.36 فیصد) حاصل کر کے اُردو میڈیم میں پہلا مقام حاصل کیا۔ سہانہ شیخ (سرکاری اردو ہائی اسکول جامعہ جالی، ہیبلے) 565 مارکس (90.4 فیصد) کے ساتھ دوسرے مقام پر رہیں، جبکہ سرکاری اردو ہائی اسکول نوائط کالونی کے قلندر سلیم نے 564 مارکس (90.24 فیصد) کے ساتھ تیسرے مقام پر رہے۔