بھٹکل میں موسلادھار بارش، ساحلی کرناٹک میں 14 جون تک شدید بارش کی پیش گوئی ، کئی اضلاع ریڈ الرٹ پر

بنگلورو(فکروخبرنیوز)  کرناٹک میں مانسون نے ایک بار پھر شدت پکڑ لی ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق آئندہ چند دنوں میں ریاست کے مختلف حصوں میں شدید بارش کا امکان ہے، خاص طور پر 14 جون تک ساحلی اور اندرونی علاقوں میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بھٹکل میں آج صبح سے ہی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا لیکن شام ہوتے ہی اس نے شدت اختیار کرلی اور کڑک اور گرج کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی اور خبر لکھے جانے تک موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

ریاست کے 13 اضلاع میں تیز بارش کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے محکمہ نے الرٹ جاری کیے ہیں۔ ان میں 9 اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے، جن میں دکشینا کنڑ، اڈپی، اترا کنڑ، بیلگاوی، دھارواڑ، کوڈاگو، شیواموگا، چکمنگلور اور ہاویری شامل ہیں۔

اسی طرح وجئے پورہ، میسور، ہاسن، داونگیرے، کوپل، رائچور اور گدگ میں اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے، جب کہ بنگلورو اربن، بنگلورو دیہی، چکبالاپور، چتردرگا، کولار، رام نگر، منڈیا اور تماکورو کے لیے یلو الرٹ جاری ہوا ہے۔

منگل کی رات بنگلورو سمیت کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا، تاہم بعض مقامات پر پانی جمع ہونے سے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔ بارش سے متاثرہ علاقوں میں منگلورو، کنداپور، بنٹوال، انڈی، بیدر، برگور، جگلور، ہمن آباد اور کارکالا شامل ہیں۔

آئی ایم ڈی کے مطابق ساحلی کرناٹک میں 12 تا 16 جون ، شمالی کرناٹک میں 12 تا 15 جون اور جنوبی اندرونی کرناٹک میں 15 تا 16 جون تک بارش بارش جاری رہنے کے امکانات ہیں۔

شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، خاص طور پر نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد بارش کے دوران محتاط رہیں، اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

بھٹکل : سرابی ندی میں گٹر کا پانی ، اب آسار کیری کے کنویں بھی آئے لپیٹ میں : 25 سے زائد افراد ٹائیفاڈ کے شکار

العجائب پرفیوم کی جانب سے لکی ڈرا: سیفان ابن نطہر کو عمرہ پیکیج