افسوسناک خبر: مولانا غلام محمد وستانوی مالکِ حقیقی سے جاملے

نہایت ہی غم کے ساتھ کے یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ حضرت مولانا غلام محمد وستانوی صاحب آج اپنے مالکِ حقیقی سے جاملے ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون ، موصوف ایک عظیم دینی اور ملی رہنما تھے جنہوں نے لاکھوں طلبہ کو دینی تعلیمات سے آراستہ کرنے کے لیے میدان فراہم کیا اور عصری علوم میں مہارت حاصل کرنے کے لیے بھی کئی اقدامات کیے۔ ان کی پوری زندگی دینی خدمات کے لیے وقف تھیں۔

آپ نے 1979 عیسوی میں مہاراشٹر کے ضلع نندوبار کے قصبے اکل کوا میں جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم کی بنیاد رکھی۔ ابتداء میں یہ ایک چھوٹا سا ادارہ تھا لیکن مولانا نے جہد مسلسل کے ذریعہ اس کو اپنے خواب کی تعبیر بنایا اور نہ صرف دینی علوم کے لیے مختص کیا بلکہ عصری علوم میں میڈیکل، انجینئرنگ، فارمیسی اور آئی ٹی کے کورسزبھی شروع کیے۔ اس ادارے نے بھارت کے پہلے اقلیتی زیر انتظام میڈیکل کالج کی بنیاد رکھی، جو میڈیکل کونسل آف انڈیا سے تسلیم شدہ ہے۔ حضرت مولانا وستانوی کا انتقال نہ صرف ان کے خاندان اور شاگردوں کے لیے بلکہ پورے دینی و تعلیمی شعبے کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی بال بال مغفرت فرمائے ، خدمات قبول فرمائے ، ان کے درجات بلند کرے ، ان کے تمام  پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے،  اور امت مسلمہ کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے۔ آمین

یورپی مسلمانوں کا گھوڑوں پر حج کا منفرد سفر: سعودی عرب میں شاندار استقبال

سہاس شیٹی قتل معاملہ میں اسپیکر یوٹی قادر نے کیا کہا؟؟