منکی (فکرو خبر نیوز) منکی کے معروف تعلیمی ادارے الہلال انگلش میڈیم اسکول تعلیمی سال 2025-26 کے ایس ایس ایل سی امتحانات میں اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ اسکول سے امتحان میں شریک ہونے والے تمام 18 طلبہ کامیاب قرار پائے، جن میں سے 16 طلبہ نے فرسٹ کلاس اور ڈسٹنکشن حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کیا ہے۔
انفرادی کارکردگی میں مستبشرہ بنت موسیٰ یوسف ڈنڈیا نے 589 نمبرات (94.24 فیصد) کے ساتھ اسکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ شوروق بنت انیس احمد منا 494 نمبرات (79.04 فیصد) کے ساتھ دوسرے اور قاریہ رمشا بنت سیف اللہ شیخ 488 نمبرات (78.08 فیصد) لے کر تیسرے مقام پر رہیں۔
دیگر نمایاں طلبہ میں محمد ارقم نے 483، انشا نے 481، ایان نے 475 اور شایان نے 471 نمبر حاصل کیے۔ اسی طرح رضوان رفودین (456)، فلک ناز (455) اور مستعین (442) نے بھی بہترین نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔
تربیت ایجوکیشنل سوسائٹی کی انتظامیہ نے اس بہترین نتیجے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل، اسٹاف اور تمام کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی ہے۔




