منگلور : ضلع کانگریس کے نائب صدر اور سابق میئر اشرف نے چھوڑدی کانگریس پارٹی

منگلور: ضلع کانگریس کے نائب صدر اور سابق میئر اشرف نے جنوبی کنیرا ضلع میں ناخوشگوار واقعات اور فرقہ وارانہ قتل کے واقعات کو روکنے میں ریاستی حکومت کی مبینہ طور پر ناکامی کے خلاف احتجاجاً کانگریس پارٹی چھوڑ دی ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کانگریس پارٹی کے اقلیتی برادری کے لیڈروں نے پہلے ہی پارٹی کو استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مسئلہ پر بات چیت کے لئے جمعہ کو ایک میٹنگ بلائی ہے۔ اشرف نے ریاستی حکومت کی نام نہاد بے عملی اور ضلع میں امن و امان کو یقینی بنانے میں حکام کی ناکامی کے خلاف احتجاج کے طور پر ایک دن پہلے ہی استعفیٰ دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ یوتھ کانگریس اُلال یونٹ کے جنرل سکریٹری محمد شمیر نے ساحلی پٹی میں فرقہ پرستی پر قابو پانے میں ریاست کی کانگریس حکومت کی ناکامی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

 بلڈوزر کارروائی کے خلاف سپریم کورٹ پہنچے متاثرین

ایلون مسک کا وائٹ ہاؤس سے استعفیٰ: کفایت شعاری کی مہم ادھوری، کاروبار پر واپسی کا اعلان