بنگلورو (فکروخبرنیوز) کرناٹک اسکول ایگزامنیشن اینڈ اسسمنٹ بورڈ کی جانب سے ایس ایس ایل سی یعنی دسویں جماعت کے سال 2025 کے نتائج کا طلبہ کو شدید انتظار ہے۔ بورڈ کے مطابق جوابی کاپیوں کی جانچ مکمل ہو چکی ہے۔
ریاست کے وزیرِ تعلیم مدھو بنگارپا کل یعنی جمعہ 2 مئی کو صبح 11:30 بجے ایک پریس کانفرنس میں باضابطہ طور پر نتائج کا اعلان کریں گے۔ بعد ازاں دوپہر 12:30 بجے سے طلبہ اپنے نتائج آن لائن حاصل کر سکیں گے۔
اپنے نتائج ان ویب سائٹس کی مدد سے دیکھ سکتے ہیں۔
https://kseab.karnataka.gov.in
واضح رہے کہ مارچ اور اپریل 2025 کے دوران منعقدہ اس سالانہ امتحان میں 8,96,447 طلبہ شریک ہوئے تھے۔ ریاست بھر کے 15,881 اسکولوں کے طلبہ نے 2,818 امتحانی مراکز میں امتحان دیا تھا۔ریاستی حکومت نے اس مرتبہ بھی شفاف انداز میں نتیجہ جاری کرنے اور طلبہ کو آسان رسائی فراہم کرنے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔