بھٹکل (فکروخبرنیوز) مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد ندوی کو آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا ممبر متنخب کیے جانے پر جمعیت علماء ہند رائچور کے ذمہ داران نے آج دفتر جامعہ اسلامیہ بھٹکل پہنچ کر مولانا موصوف کی تہنیت کی۔ اس موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے رائچور کے وفد نے کہا کہ یہ صرف بھٹکل ہی کے لیے نہیں بلکہ پوری ریاست کے لیے فخر کی بات ہے کہ ہماری ریاست کے ایک عالمِ دین اورمشہور دینی تعلیمی درسگاہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے مہتمم کو آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے رکن کے طور پر منتخب کیا۔ انہوں نے مولانا کی شال پوشی کرتے ہوئے ان کی خدمت میں سپاس نامہ بھی پیش کیا اوراپنی نیک خواشہات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مشہور عالمِ دین مولانا محمد الیاس ندوی ، جمعیت علماء ہند رائچور کے صدر مولانا محمد یونس صاحب قاسمی ، جمعیۃ علمائے ہند تریکیرے کے صدر واراکین, مولانا نظام الدین ، استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل جناب ماسٹر عبدالسمیع صاحب اور دیگر موجود تھے۔