فکروخبر کے آن لائن نعتیہ مسابقہ میں دو سو سے زائد مساہمین کی شرکت ، یکم جمادی الأولیٰ ، 23 اکتوبر کو ہوگا نتائج کا اعلان

بھٹکل (فکروخبرنیوز) ماہِ ربیع الأول کی مناسبت سے فکروخبر کے نغماتِ فکر کے زیر اہتمام ساحلی اضلاع کے بچوں اور بچیوں کے درمیان منعقدہ آن لائن نعتیہ مسابقہ 8 اکتوبر کو پوری کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔ ان شاء اللہ اس کے نتائج کا اعلان یکم جمادی الأولی 1447 ہجری مطابق 23 اکتوبر 2025 بروز جمعرات بعد عشاء دفتر فکروخبر سے براہِ راست (لائیو) پروگرام کے ذریعہ کیا جائے گا۔

اس مسابقہ میں ریاستِ کرناٹک کے ساحلی اضلاع (جنوبی کنیرا ، شمالی کنیرا ، اڈپی) کے 4 سے 14 سال کے بچے اور 4 سال سے 8 سال تک کی بچیوں نے شرکت کی۔ الحمدللہ اس کے بڑے اچھے اثرات برآمد ہوئے اور دو سو سے زائد بچوں اور بچیوں کی نعتیں فکروخبر کے یوٹیوب چینل Fikrokhabar پر اپلوڈ کی جاچکی ہیں۔
ننھے منے بچوں اور بچیوں نے سریلی آواز مختلف شعراء کی نعتیں پیش کیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فکروخبر کے زیر اہتمام آن لائن کوئز مسابقہ ، فقہ شافعی کوئز اور آن لائن قرأت مظاہرہ بھی منعقد کیا جاچکا ہے جس کے خاطرخواہ فوائد معاشرہ پر مرتب ہوئے ہیں۔

اعظم خان کا وائی زمرہ کی سیکیورٹی پر اعتراض ، کہا مجھے یقین نہیں کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔

WHO نے بھارت کی تین سیرپ کے استعمال پر فوری وارننگ جاری کر دی