بھٹکل (فکروخبر نیوز) فکروخبر اور اسلامی افکار کے زیرِ اہتمام 10 روزہ آن لائن فقہی مسابقہ کا آج صبح 6 بجے سے باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔ اس علمی و دینی مہم کے پہلے ہی دن قارئین کی ایک کثیر تعداد نے گہری دلچسپی دکھائی اور بڑی تعداد میں فارم پُر کر کے اس مسابقے میں حصہ لیا۔ آن لائن شرکت کے دوران بعض قارئین کو پیش آنے والی تکنیکی دشواریوں کے سلسلے میں انہوں نے فوری طور پرذمہ داران سے رابطہ کیا، جس پر ذمہ داران نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی مکمل رہنمائی کی اور مسائل کو فوری حل کیا۔
اس 10 روزہ فقہی مسابقے کا بنیادی مقصد عوام الناس میں روزمرہ کے ضروری دینی اور فقہی مسائل کا شعور بیدار کرنا ہے۔ مسابقے کے دوران روزانہ 10 اہم سوالات پوچھے جا رہے ہیں، جن کے ساتھ آپشن بھی دیے جارہے ہیں۔ شرکاء کو صرف درست جواب کا انتخاب کرنا ہوگا۔ فکروخبر کے ذمہ داران نے تمام قارئین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معلوماتی اور اصلاحی مسابقے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور انعامات کے ساتھ ساتھ علمِ دین کی دولت سے بھی مالامال ہوں۔
واضح رہے کہ جوابات وہی دے سکتے ہیں جنہوں نے رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا ہو۔




