منگلور: مسلم لیڈران کی وزیر انچارج دنیش گنڈو راؤ سے ملاقات ، نفرت انگیز تقاریر کرنےوالوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

منگلورو:  منگلوو میں یکے بعد دیگرے قتل وارداتوں پر مسلم لیڈران نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے فرقہ ورانہ ہم آہنگی کی بحالی کے لیے مختلف اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔ مسلم لیڈران کا ماننا ہے کہ ان وارداتوں کی وجوہات میں سے اہم وجہ نفرت اور اشتعال انگیز تقاریر ہیں۔ انہوں نے منگلورو پولیس کمشنر کے دفتر میں ضلع انچارج وزیر دنیش گنڈوراؤ سے ملاقات کی اور نفرت انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ایک میمورنڈم پیش کرتے ہوئے اس بات کا پرزور مطالبہ کیا کہ نفرت انگیز تقریر کرنے والا کسی بھی مذہب سے کیوں نہ تعلق رکھتا ہو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے قانون کے نفاد کے سلسلہ میں اقدامات کرنے پر بھی زور دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ امن وامان کو خراب کرنے والے اقدامات کے خلاف سخت اقدامات کیے جانے چاہیے۔

منگلور : پریس کانفرنس کے دوران عثمان کلاپو نے وزیر دنیش گنڈو راؤ پر کی شدید تنقید

مکتب جامعہ نوائط کالونی میں طلبہ کے لیے خوب صورت لائبریری کا افتتاح