چِنو انگلش میڈیم اسکول زونل ونر قرار، لیڈ شکشا ایوارڈ سے نوازا گیا

داونگیرے (فکرو خبر نیوز) ضلع داؤانگیرے کے معروف تعلیمی ادارہ چِنو انگلش میڈیم اسکول نے تعلیمی میدان میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ’’لیڈ شکشا ایوارڈ‘‘ اپنے نام کرلیا۔ اسکول کو ضلع میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر زونل ونر قرار دیا گیا۔

یہ ایوارڈ اسکول کی جانب سے قومی تعلیمی پالیسی (NEP) اور نیشنل کریکولم فریم ورک (NCF) کے مطابق جدید تعلیمی ماڈل کے مؤثر نفاذ کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ محض ایک سال کے قلیل عرصہ میں اسکول نے اپنی تعلیمی فضا میں نمایاں تبدیلی لاتے ہوئے جدید تدریسی طریقوں کو فروغ دیا۔ اسکول نے اپنی تعلیمی میدان میں نمایاں تبدیلی لاتے ہوئے جدید تدریسی طریقوں کو فروغ دیا۔ ادارہ نے ملٹی ماڈل کلاس رومز، اساتذہ کی مسلسل تربیت، اور مضبوط تعلیمی نگرانی کے نظام کے ذریعے طلبہ کی تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ باوقار ایوارڈ حیدرآباد میں منعقدہ پروگرام میں LEAD گروپ کے شریک بانی و سی ای او سُمیت مہتا کے ہاتھوں پیش کیا گیا، جس میں مختلف تعلیمی اداروں کی نمایاں کارکردگی کو سراہا گیا۔

اس کامیابی پر اسکول انتظامیہ، اساتذہ، طلبہ اور والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ تعلیمی حلقوں نے اسے ضلع داؤانگیرے کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس اسکول کی انتظامیہ میں بھٹکل سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان علماء مولوی ایمن حسن ابن محمد اقبال برماور ندوی اورمولوی الیاس ابن محمد اقبال برماور ندوی ہیں جو جامعہ اسلامیہ بھٹکل سے عالمیت کی تکمیل کے بعد دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو سے فضیلت کی تعلیم حاصل کرچکے ہیں اوراب تعلیمی میدان میں نمایاں خدمت انجام دے رہے ہیں۔

شیئر کریں۔