منڈیا 26 اپریل: بنگلورو- منگلورو قومی شاہراہ پر ناگامنگلا تعلقہ کے کدابہلی کے قریب ہفتہ کی صبح 25 مسافروں سے بھری ایک نجی بس میں آگ لگنے کے بعد ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔
یہ واقعہ صبح 5 بجے کے قریب پیش آیا جب چلتی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ڈرائیور اور عملے کی چوکسی اور فوری کارروائی نے آگ پھیلنے سے پہلے تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکالنے میں مدد کی۔
جیسے ہی بس کو روکا گیا، وہ آگ کی لپیٹ میں آگئی اور مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔ فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔
بندیگانویلے پولیس اسٹیشن کے حدود یں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔