آج سے اے ٹی ایم  سے پیسہ نکالنا ہوا مہنگا ، کمرشیل سلنڈر کی قیمتوں میں معمولی کمی

نئی دہلی : یکم مئی سے کئی ضابطوں میں تبدیلی ہوئی ہے، ایک پی جی سلنڈر سستا تو اے ٹی ایم سے پیسہ نکالنا مہنگا ہوگیاہے۔

نئے ضابطے کے تحت کمرشیل سلنڈر آج سے سستا ہو گیا ہے۔ اس کے تحت کولکاتا میں کمرشیل سلنڈر 1868.50 روپے کے بجائے اب 1851.50 روپے میں ملے گا۔ وہیں ممبئی میں اس سلنڈر کی قیمت 1713.50 روپے کی جگہ اب 1699 روپے اور چنئی میں 1921.50 روپے کی جگہ 1906.50 روپے ہو گئی ہے۔ دہلی میں اب یہ 1747.50 روپے میں ملے گا۔ آج یکم مئی سے دہلی میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر 853 روپے، کولکاتا میں 879 روپے، ممبئی میں 852.50 روپے اور چنئی میں 868.50 روپے میں ملیں گے۔

ریلوے میں بھی یکم مئی سے ٹکٹ بکنگ کے ضابطے تبدیل ہو گئے ہیں۔ اب سلیپر اور اے سی کوچ میں ویٹنگ ٹکٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔ صرف جنرل کوچ میں ہی ویٹنگ ٹکٹ سے سفر کیا جا سکے گا۔ ٹکٹ بکنگ کا وقت 120 دن سے گھٹا کر 60  دن کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کرایہ اور ری فنڈ چارج بھی بڑھ سکتا ہے۔

ریزرو بینک آف انڈیا نے اے ٹی ایم سے پیسہ نکالنے کے چارج کو بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ اگر آپ اے ٹی ایم کے ذریعہ نقدی نکال رہے ہیں، جمع کر رہے ہیں یا اپنا بیلنس چیک کر رہے ہیں تو مقررہ حد کے بعد لگنے والے چارج میں اضافہ کیا گیا ہے۔ آج سے اے ٹی ایم سے بغیر کسی چارج کے رقم نکالنے کی حد پار ہونے کے بعد ہر بار نکالنے پر 23 روپے دینے ہوں گے۔ ابھی یہ چارج 21 روپے تھا۔ ہر مہینے بینک کے اے ٹی ایم سے پانچ اور دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے میٹرو شہروں میں تین یا غیر میٹرو شہروں میں پانچ بار تک نکالنے میں کوئی چارج نہیں لگتا تھا۔

ذات پر مبنی مردم شماری کے لیے کانگریس کا مکمل تعاون رہے گا : ملکارجن کھڑگے

ویڈیو وائرل : بس روک کر نماز پڑھنے والے ڈرائیور کو کے ایس آر ٹی سی نے کیا معطل