احمد آباد-لندن ایئر انڈیا کی پہلی پرواز روانگی سے قبل منسوخ، تکنیکی خرابی بنی وجہ

احمد آباد میں حالیہ ایئر انڈیا طیارہ حادثے کے بعد لندن کے لیے روانہ ہونے والی پہلی پرواز (AI-159) آج تکنیکی خرابی کی بنا پر منسوخ کر دی گئی۔ یہ وہی روٹ ہے جہاں سے حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت پرواز نے اڑان بھری تھی۔ واضح رہے کہ اس سانحے میں اب تک 275 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے 135 کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، آج کی فلائٹ دوپہر 1:10 بجے روانہ ہونے والی تھی، لیکن پرواز سے قبل کی گئی معمول کی تکنیکی جانچ کے دوران ایک سنگین خرابی سامنے آئی، جس کے بعد حفاظتی نقطۂ نظر سے فلائٹ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس اچانک فیصلے سے درجنوں مسافر پریشان ہو گئے، جن میں زیادہ تر کا تعلق راجکوٹ، آنند، ہلول اور کھمبات جیسے علاقوں سے تھا۔

ایئر انڈیا انتظامیہ نے مسافروں کو پرواز کی منسوخی سے آگاہ کر دیا، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ اب یہ فلائٹ کب روانہ ہوگی، یا کل کے لیے نئی روانگی ممکن ہے یا نہیں۔ حادثے کے بعد سے لندن روٹ پر یہ پہلی پرواز تھی، جس کے لیے مخصوص فلائٹ نمبر بھی بدلا گیا تھا – AI-171 کی جگہ اب AI-159 استعمال ہو رہا تھا۔

ایئر انڈیا کو پچھلے کچھ دنوں میں دیگر پروازوں میں بھی دشواریوں کا سامنا رہا ہے۔ ہانگ کانگ سے دہلی آ رہی ایک فلائٹ کو فنی خرابی کے سبب واپس لوٹنا پڑا، جب کہ امریکہ سے ممبئی آ رہی پرواز کو کولکاتا میں ہنگامی طور پر رکنا پڑا تاکہ تمام مسافر اتارے جا سکیں۔ اس کے علاوہ مسقط سے دہلی جا رہی ایک فلائٹ کی ناگپور ایئرپورٹ پر بم کی دھمکی ملنے کے بعد ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی

کرناٹک کے وزیر پریانک کھرگے کو امریکی دورے کے لیے وزارت خارجہ سے نہیں ملی اجازت ، وجہ کا انتظار

چنا سوامی بھگدڑ: اپوزیشن کا حکومت سے شفاف تحقیقات اور خصوصی اجلاس کا مطالبہ