ابوظبی: خاتون نے غلطی سے منتقل ہونے والے 10 ہزار درہم واپس کرنے سے انکار کر دیا، عدالت نے رقم لوٹانے کا حکم دیا

(فکروخبر/ذرائع)ابوظبی میں ایک خاتون نے غلطی سے 10,000 درہم کی رقم دوسری خاتون کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر دی۔ جب رقم کی واپسی کے لیے رابطہ کیا گیا تو دوسری خاتون نے رقم واپس کرنے سے انکار کر دیا۔ متاثرہ خاتون نے ابوظبی کی فیملی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا، جس میں بتایا گیا کہ وہ یہ رقم اپنے کسی عزیز کو بھیج رہی تھیں، لیکن غلطی سے یہ رقم دوسرے اکاؤنٹ میں چلی گئی۔ عدالت نے تمام شواہد کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ متاثرہ خاتون کے حق میں دیا اور دوسری خاتون کو حکم دیا کہ وہ 10,000 درہم واپس کرے۔

غزہ میں اسرائیل جنگ: ہزاروں ریزرو فوجیوں کی طلبی، انسانی بحران میں اضافہ

یورپی مسلمانوں کا گھوڑوں پر حج کا منفرد سفر: سعودی عرب میں شاندار استقبال