بھٹکل(فکروخبرنیوز) نامور ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنی ‘ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز’ (TCS) کے بزنس پروسیس سروسز (BPS) شعبے کی جانب سے ساحلی کرناٹک کے ڈگری پاس نوجوانوں کے لیے ایک عظیم الشان پلیسمنٹ ڈرائیو کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ روزگار میلہ ہفتہ، 24 اکتوبر 2026 کو صبح 30: 8 بجے بھٹکل کے مشہور تعلیمی ادارے انجمن آرٹس، سائنس اینڈ کامرس کالج میں منعقد ہوگا۔
اس ڈرائیو کے تحت سال 2024، 2025 اور 2026 میں بی کام، بی اے، بی بی اے، بی ایس سی، بی سی اے اور اس سے منسلک ڈگری مکمل کرنے والے امیدوار شرکت کے اہل ہوں گے۔ انتخابی عمل میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو بنگلورو میں ٹی سی ایس کی شاخوں کے لیے بیک آفس اور ڈیٹا پروسیسنگ کے مختلف عہدوں پر روزگار فراہم کیا جائے گا۔
خواہش مند امیدواروں کے لیے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے ساتھ اپڈیٹ شدہ سی وی (Resume)، حکومتی شناختی کارڈ، تعلیمی اسناد اور مکمل شدہ ٹی سی ایس فارم لازمی لائیں۔ اس کے علاوہ کیمپس ڈرائیو میں شرکت سے قبل امیدواروں کو دیے گئے QR کوڈ کے ذریعے رجسٹریشن کرانا اور BPS کیٹیگری کے تحت اپنا DT پروفائل بنانا ضروری ہوگا۔ مزید تفصیلات اور رہنمائی کے لیے امیدوار پروفیسر محمد غانم محتشم 9900830001 یا پروفیسر عمران مانک 9964512946 سے رابطہ کر سکتے ہیں۔




