بھٹکل (پریس ریلیز) ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (APCR) بھٹکل یونٹ کے زیرِ اہتمام ہفتہ، یکم اگست 2026 کو شام 5:00 بجے رابطہ ہال، بھٹکل میں "ملت کو درپیش قانونی چیلنجز اور تلافی کے طریقے” کے عنوان سے ایک عوامی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ پروگرام کا مقصد عوام میں آئینی و قانونی حقوق سے متعلق بیداری پیدا کرنا اور موجودہ حالات میں پیش آنے والے قانونی مسائل سے نمٹنے کے مؤثر طریقوں سے روشناس کرانا ہے۔
اس موقع پر کرناٹک ہائی کورٹ، بنگلورو کے سینئر ایڈوکیٹ اور اے پی سی آر کرناٹک کے جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ اکمل رضوی کلیدی خطاب کریں گے۔ وہ آئینی حقوق، موجودہ قانونی چیلنجز، شہری آزادیوں کے تحفظ اور قانونی شعور کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے اور شرکاء کی رہنمائی بھی کریں گے۔
اے پی سی آر بھٹکل یونٹ نے وکلاء، طلبہ، سماجی کارکنان، ملی تنظیموں کے ذمہ داران، عمائدینِ شہر اور عام مسلمانوں سے اس اہم پروگرام میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔ خواتین کے لیے بھی علیحدہ اور مناسب نشستوں کا انتظام رہے گا۔




