فکروخبر نیوز: شہر بھٹکل کے مشہور نستار سمندر میں پیش آئے ایک افسوسناک حادثے میں اترپردیش کے شہر کانپور سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان تیراکی کے دوران ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 28 سالہ رضوان اور 33 سالہ افروز کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں نوجوان بھٹکل میں جناب فیضان کاسرکوڈ کے پاس ٹیلرنگ کے پیشے سے وابستہ تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں نوجوان تفریح اور تیراکی کے لئے نستار ساحل گئے تھے جہاں اچانک سمندر کی لہروں کی زد میں آکر ڈوب گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں کی مدد سے دونوں کی نعشوں کو سمندر سے نکال لیا گیا۔ بعد ازاںضروری کارروائی کے لئے بھٹکل گورنمنٹ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق معاملہ درج کر کے مزید جانچ کی جا رہی ہے




