بھٹکل میں عیدالفطر کی نماز 7:30 بجے ادا کی جائے گی، عیدگاہ کمیٹی کا اعلان

بھٹکل(فکرو خبر نیوز) عیدگاہ کمیٹی کی جانب سے نمازِ عید کے اوقات کے سلسلے میں باضابطہ اطلاع جاری کی گئی ہے۔
اعلان کے مطابق اس سال نمازِ عیدالفطر عیدگاہ میں صبح 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔
اطلاع میں کہا گیا ہے کہ عیدگاہ جانے کے لیے جلوس صبح 7:00 بجے جامع مسجد بھٹکل سے روانہ ہوگا۔ کمیٹی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ وقت سے پہلے عیدگاہ پہنچ کر نماز کی ادائیگی میں شریک ہوں۔
اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ نماز کے وقت صرف جائے نماز (مصلیٰ) ساتھ لائیں۔ کمیٹی نے تمام مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد بھی پیش کی ہے۔