مدینہ منورہ (29 جنوری 2026): مسجد نبوی ﷺ میں رمضان منصوبے کے تحت کمانڈ اینڈ کنٹرول کے لیے اسمارٹ انجینیئرنگ سینٹر کا افتتاح کر دیا۔
عرب میڈیا نے سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مسجد نبوی ﷺ میں رمضان منصوبے کے تحت کمانڈ اینڈ کنٹرول کے لیے اسمارٹ انجینیئرنگ سینٹر کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ادارہ امورحرمین کی جنرل اتھارٹی کے سی ای او انجینیئر غازی بن ظافر الشھرانی و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسمارٹ انجینیئرنگ سینٹرکے ذریعے مسجد نبوی ﷺ میں فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار اور کارکردگی کی نگرانی بہتر اور ڈیجیٹل طریقے سے کی جا سکے گی۔
اسمارٹ سسٹم ڈیجیٹل آپریشنل ڈیٹا سے منسلک انٹرایکٹیو اسکرینز سے لنک ہوگا جس کے ذریعے زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار میں مزید بہتری آئے گی۔
حرمین اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ’اسمارٹ سینٹر کا مقصد جدید اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے زائرین کو خدمات کے حوالے سے منفرد تجربہ فراہم کرنا ہے۔‘
