مجلسِ اصلاح و تنظیم بھٹکل نے اطلاع دی ہے کہ Karnataka West Graduates’ Constituency کے انتخابات کے لیے رجسٹریشن کا عمل باضابطہ طور پر شروع ہو چکا ہے۔
انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند گریجویٹس کے لیے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے، جبکہ رجسٹریشن کا عمل 6 نومبر سے 25 نومبر 2025 تک جاری رہے گا۔
مجلسِ اصلاح و تنظیم نے اس سلسلے میں بھٹکل میں خصوصی انتظامات کیے ہیں تاکہ امیدواروں کو اپنی دستاویزات جمع کرانے میں سہولت میسر ہو۔
رجسٹریشن کے لیے لازمی دستاویزات:
گریجویشن کی نقل (نومبر 2022 سے قبل کی)
آدھار کارڈ (کاپی)
ووٹر آئی ڈی کارڈ
ایک عدد پاسپورٹ سائز فوٹو
یہ ضروری ہے کہ تمام دستاویزات Graduates Officer سے تصدیق شدہ (attested) ہوں۔
مجلسِ اصلاح و تنظیم بھٹکل کے جنرل سکریٹری نے تمام اہل گریجویٹس سے اپیل کی ہے کہ وہ آخری تاریخ سے قبل اپنی رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ وہ آئندہ انتخابات میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر سکیں




