17 روز سے بدترین بمباری،640 فلسطینی شہید

غزہ:(فکروخبر/ذرائع)اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ میں گزشتہ 17 روز سے بدترین بمباری جاری ہے، جس میں اب تک 640 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں اسکول پر حملے میں 10 فلسطینی شہید ہوئے، بیت لاھیا میں اسرائیلی ڈرون حملے میں 15 فلسطینی شہید ہوئے۔
وفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے شہر بیت لاھیا میں فلسطینیوں کے ایک گروپ پر ڈرون حملہ کیا، جس میں مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس کے جنوب میں واقع مادامہ گاؤں پر ایک پرتشدد کارروائی کرتے ہوئے ایک 15 سالہ نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
حزب اللہ کی اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر بمباری، شہر میں‌ ایمرجنسی نافذ
اسرائیلی فورسز نے امدادی ٹیموں کو محصور شمالی غزہ میں ملبے تلے دبے فلسطینیوں تک پہنچنے سے روک دیا ہے، مقامی رہائشی دہشت ناک مناظر بیان کر رہے ہیں۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اقوام متحدہ کے کارکنوں کو محصور علاقوں تک پہنچنے سے روک رہا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 42,603 ​​افراد شہید اور 99,795 زخمی ہو چکے ہیں۔

«
»

یوپی : ’‘ملا تمہارا یہاں کیا کام‘‘ ، مولانا کے ساتھ بدتمیزی کرنے والا گرفتار

سابق امریکی صدر ٹرمپ کی جیت غزہ جنگ ختم کرسکتی ہے:اسرائیلی اخبار