متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ملک کو ایرانی بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، تاہم فضائی دفاعی نظام نے متعدد میزائل کامیابی سے تباہ کر دیا۔
سرکاری بیان کے مطابق ابو ظہبی کے ایک رہائشی علاقے میں میزائلوں کے ٹکڑے گرنے سے مالی نقصان ہوا جبکہ ایک ایشیائی شہری جاں بحق ہوگیا۔
وزارتِ دفاع نے شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خطرناک اشتعال انگیزی اور خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ریاست اپنے دفاع اور جوابی اقدام کا مکمل حق محفوظ رکھتی ہے اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
