پاکستان انسانیت کے لیےبن چکا ہے خطرہ :اسدالدین اویسی

حیدرآباد: اے آئی ایم آئی ایم لیڈر اسد الدین اویسی نے ہفتہ کے روز کہا کہ پاکستان کی دہشت گردی کی سرپرستی کی طویل تاریخ ہے۔ پاکستان انسانیت کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔

اویسی، جو مرکزی حکومت کے ذریعہ کئی ممالک کو بھیجے جانے والے کل جماعتی وفود کا حصہ ہیں، نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کے سامنے پاکستان کی دہشت گردی کی سرپرستی کو بے نقاب کرنا ان کا بنیادی مقصد ہوگا۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو پاکستان کی سرپرستی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں طویل عرصے سے بے گناہ لوگوں کے قتل کے بارے میں بتانے کی ضرورت ہے۔

اویسی نے کہا کہ جنرل ضیاء الحق کے دور سے ہم سب نے لوگوں کا قتل عام دیکھا ہے۔ تاہم اویسی نے کہا کہ ابھی مرکزی حکومت کے ذریعہ انہیں سفارتی مہم کے بارے میں تفصیلی جانکاری نہیں دی گئی ہے۔

رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تنازع میں پاکستان خود کو ایک اسلامی ملک بتاتا ہے، لیکن اس کو آڑے ہاتھوں لینا ضروری ہے۔ اویسی نے کہا کہ ‘یہ بکواس ہے، ہندوستان میں تقریباً 20 کروڑ مسلمان رہتے ہیں، لوگوں کو یہ بھی بتانا ضروری ہے۔

اے آئی ایم آئی ایم لیڈر نے کہا کہ یہ بھارت کو غیر مستحکم کرنے کے پاکستانی نظریہ کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کی اس چال کو بہت پہلے سمجھ لینا چاہیے تھا جب اس نے 1947 میں آزادی کے بعد قبائلی دراندازوں کو جموں و کشمیر میں بھیج دیا تھا۔

پاکستان کے بارے میں اویسی نے کہا کہ وہ تب سے ہی تماشا کر رہے ہیں۔ وہ کل بھی یہی کام کرتے رہیں گے، وہ رکنے والے نہیں ہیں۔ پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارت کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ پاکستان دہشت گردوں کو تربیت دینے کے علاوہ انہیں اسلحہ اور پیسے سے مدد دے کر انسانیت کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔

چدمبرم نے ’انڈیا‘ اتحاد کو موثر بنانے پر زور دیا

پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں خاتون یوٹیوبرگرفتار