گزشتہ ۵؍ سال میں بیرون ملک زیرتعلیم ۶۳۳ ہندوستانی طلبہ کی موت ہوئی ہے: مرکز

جمعہ کو وزارت خارجہ نے پارلیمنٹ میں کہا کہ گزشتہ ۵؍ سال میں ۴۱؍ ممالک میں ۶۳۳؍ ہندوستانی طلبہ ہلاک ہوئے ہیں۔ کیرالا کے رکن پارلیمان کوڈی کنیل سریش کے سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کیو زیر کریتی وردھان سنگھ نے کہا کہ کنیڈامیں ، ۱۷۲؍ طلبہ ، سب سے زیادہ ہندوستانی طلبہ کی اموات ہوئی ہیں۔ بعد ازیں دوسرے نمبر پر امریکہ کا نمبر ہے جہاں ۱۰۸؍ ہندوستانی طلبہ ہلاک ہوئے ہیں۔ برطانیہ میں ۵۸؍، آسٹریلیامیں ۵۷؍، روس میں ۳۷؍ جبکہ جرمنی میں ۲۴؍ ہندوستانی طلبہ نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ مرکز کی جانب سے جاری کئے گئے ڈیٹا کے مطابق ایک طالب علم کی موت پاکستان میں بھی ہوئی ہے۔

گزشتہ ۵؍ سال میں مکمل اموات میں سے ۱۹؍ اموات تشدد کے سبب ہوئی ہیں۔ کنیڈا میں سب سے زیادہ تشدد کی وجہ سے ۹؍ اموات ہوئی ہیں۔ امریکہ میں تشدد کی وجہ سے ۶؍، آسٹریلیا، برطانیہ اور قزاخستان میں بالترتیب ایک ایک اموات ہوئی ہیں۔ مرکز نے یہ بھی کہا ہے کہ یکم جنوری کے ڈیٹا کے مطابق ۳۵ء۱۳؍ لاکھ طلبہ ۱۰۱ء ممالک میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ کنیڈامیں ۲۷؍ ء۴؍ لاکھ ہندوستانی طلبہ تعلیم حاصل کر رے ہیں جو سب سے زیادہ تعداد ہے۔

امریکہ میں ۳۷ء۳؍ لاکھ،برطانیہ میں ۸۵ء۱؍ لاکھ ، آسٹریلیامیں ۲۲ء۱؍لاکھ، جرمنی میں ۴؍ لاکھ ۲؍ ہزار ، ۹۹۷؍ طلبہ، متحدہ عرب امارات میں ۲۵؍ ہزار اور روس میں ۲۴؍ ہزار ۹۴۰؍ ہندوستانی طلبہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ سنگھ نے مزید کہا کہ ’’بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے ساتھ ہندوستانی بیرون ملکی مشن نے باقاعدہ رابطہ بنا کر رکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہندوستانی طلبہ جو بیرون ملکی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں ، کو انڈین مشن ایبروڈ کی استقبالیہ تقریب میں حصہ لینے کیلئے مدعو کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انڈین مشن اور سفارتخانے کے حکام بھی اپنے متعلقہ ممالک میں بیرون ملکی یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کا دورہ کرتے ہیں تا کہ ہندوستانی طلبہ اور انڈین اسٹوڈنٹ اسوی ایشن سے باقاعدہ ملاقات کی جا سکے۔

«
»

مظفر نگر میں کانوڑیوں نے جعلی کہانی پر مسلم ڈرائیور کو پیٹا

دہلی فسادات کیس میں عمر خالد کی درخواست ضمانت پر دہلی پولیس کو نوٹس جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے