گجرات میں سبھی وزراء نے دیا اجتماعی استعفیٰ

ایک طرف بہار میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں، دوسری طرف گجرات میں بی جے پی حکومت کے سبھی وزراء نے اجتماعی استعفیٰ دے دیا ہے۔ سبھی 16 وزراء نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کو سونپا ہے، جسے منظور بھی کر لیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق گجرات حکومت کے وزراء نے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کی رہائش پر آج ہوئی اہم میٹنگ کے بعد یہ استعفیٰ دیا۔ میٹنگ میں ہی وزیر اعلیٰ کو چھوڑ کر سبھی وزراء کے استعفے کو منظوری مل گئی۔

اچانک سبھی وزراء کے ذریعہ دیے گئے اجتماعی استعفیٰ کے بعد گجرات کی سیاست میں بڑی ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وزراء کا استعفیٰ اب گورنر کے حوالے کیا جائے گا۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ ان سبھی وزراء کے استعفے پہلے سے ہی تیار تھے، اور ہدایت کے مطابق وزراء نے استعفیٰ پر دستخط کر دیے۔ اس کے علاوہ وزراء کو مزید کوئی ہدایت نہیں دی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ گجرات میں کابینہ کی توسیع کا عمل بھی اپنے آخری مرحلہ میں داخل ہو چکا ہے۔ اسی عمل کے ایک حصہ کی شکل میں سب سے پہلے بی جے پی کے ریاستی صدر جگدیش وشوکرما نے استعفیٰ دیا، اور اس کے بعد ایک ایک کر سبھی وزراء نے استعفیٰ دے دیا۔ یہ استعفے وشوکرما کو ہی سونپے گئے، جنھوں نے سبھی وزراء کو استعفیٰ دینے کی ہدایت دی تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ نے وزراء سے استعفیٰ طلب نہیں کیا تھا۔ 16 اکتوبر کی دوپہر وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کی رہائش پر وزراء کی میٹنگ ہوئی تھی، جس میں فیصلہ لیا گیا کہ سبھی وزراء اجتماعی استعفیٰ دیں گے۔ اس فیصلے کے بعد سبھی کی نگاہیں نئی کابینہ کے اعلان پر مرکوز ہیں۔ نئی کابینہ کی حلف برداری کل، یعنی جمعہ (17 اکتوبر) کو گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں ہوگی۔

جے این یو طالب علم نجیب احمد کی پراسرارگمشدگی کو۹؍سال مکمل

بھٹکل سڑک حادثے کے بعد عوام میں غم و غصے کی لہر : اہم شاہراہ سمیت دیگر سڑکوں کے موجودہ مسائل کا کوئی پائیدار حل نکالا جائے گا؟