18؍مئی 2024 (فکروخبرنیوز) ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کرناٹک کے چند اضلاع میں موسلادھار بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کی پیش گوئی کی ہے اور کہا ہے کہ بنگلور میں ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ شیواموگا، چکمگلورو، کوڈاگو، ہاسن، میسورو، منڈیا، چامراج […]
کرناٹک کے ان اضلاع میں ہوگی آج کڑک اور گرج کے ساتھ بارش
18؍مئی 2024 (فکروخبرنیوز) ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کرناٹک کے چند اضلاع میں موسلادھار بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کی پیش گوئی کی ہے اور کہا ہے کہ بنگلور میں ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
شیواموگا، چکمگلورو، کوڈاگو، ہاسن، میسورو، منڈیا، چامراج نگرا، اڈپی اور دکشن کنڑ اضلاع میں 17 اور 21 مئی کے درمیان بھاری بارش کے امکانات ہیں۔
ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق کوڈاگو، ہاسن، میسور، منڈیا اور ٹمکوراضلاع میں کچھ مقامات پر 18 مئی کو تیز ہوائیں (40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ) بھی چلیں گی۔
چکبالا پورہ، چتردرگا، داونگیرے، کولار، رام نگرا اور وجئے نگر اضلاع میں بھی درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آئی ایم ڈی نے باگل کوٹ، بیلگاوی، بیدر، دھارواڑ، گدگ، ہاویری، کلبرگی، کوپل، رائچور اور یادگیر اضلاع کے کچھ مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کے بھی امکانات کا اظہار کیا ہے۔
16 مئی کو داونگیرے ضلع کے چنناگیری میں سب سے زیادہ 6 سینٹی میٹر بارش ہوئی۔
فیس بک پر شیئر کریںٹویٹر پر شیئر کریں۔واٹس ایپ پر شیئر کریں۔ٹیلیگرام پر شیئر کریں۔
جواب دیں