پانچ اور 15 سال پر بچوں کا آدھار کارڈ اپ ڈیٹ کرانا ضروری

ہندوستان میں آدھار کارڈ ایک اہم دستاویز بن گیا ہے۔ اگرچہ، یہ شہریت کا سرٹیفکیٹ نہیں ہے، لیکن یہ ملک کے ہر شہری کے لیے ضروری ہے، کیونکہ اس کی مدد سے آپ بینکنگ، گیس کنکشن وغیرہ سمیت کئی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ آدھار کارڈ بچوں کے داخلے کے لیے اہم دستاویز ہے۔ چونکہ بچوں کے آدھار کارڈ چھوٹی عمر میں بنتے ہیں، اس لیے انہیں اپ ڈیٹ کرانا ضروری ہے۔

یونیک آئیڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا (یو آئی ڈی اے آئی) کے مطابق، پانچ سال اور 15 سال کی عمر کے بعد بچوں کے لیے دوبارہ بائیو میٹرک کرانا ضروری ہے۔ اس عمل کو ایم بی یو (MANDATORY BIOMETRIC UPDATE) کہا جاتا ہے۔ اس کے تحت آدھار میں بچوں کی تصاویر، فنگر پرنٹس اور آئیرس کو اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ 5-7 اور 15-17 سال کے درمیان بائیو میٹرکس کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے کوئی چارج نہیں ہے۔

یو آئی ڈی اے آئی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "کیا آپ لازمی بائیو میٹرک اپ ڈیٹ یعنی ایم بی یو کے بارے میں جانتے ہیں؟ بچوں کے پانچ اور 15 سال کی عمر پوری کرنے کے بعد ان کے آدھار کارڈ میں بایومیٹرکس یعنی فنگر پرنٹ، ایرس اور تصویر کو اپ ڈیٹ کرنا لازمی ہے۔ اس عمل کو ایم بی یو کہا جاتا ہے۔’

یو آئی ڈی اے آئی کے مطابق بچوں کے آدھار کے بائیو میٹرکس کو اپ ڈیٹ کرنے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں جسے کسی بھی مقابلہ جاتی امتحان کے لیے رجسٹریشن میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔ اگر آپ اعلیٰ تعلیم کے لیے درخواست دے رہے ہیں اور آدھار کارڈ لازمی ہے، ایسے میں اگر آپ نے ایم بی یو کرایا ہے تو فارم کو بھرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

بائیو میٹرکس کو کیسے اپ ڈیٹ کیا جائے؟

اگر آپ کے خاندان میں کسی بھی بچے کا لازمی بائیو میٹرکس ابھی تک اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا ہے تو آپ یو آئی ڈی اے آئی کے کسی بھی آدھار انرولمنٹ سینٹر پر جا کر بائیو میٹرکس کو اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت کچھ بینکوں اور ڈاک خانوں میں بھی دستیاب ہے۔

«
»

پاسپورٹ بنوانے کے قانون میں حکومت نے کی تبدیلی

پی ایم مودی نے رمضان کے آغاز پرپیش کی مبارکباد