ووٹ چوری کے راہل گاندھی کے دعوے پرسامنے آیا الیکشن کمیشن کاجواب

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے پیر کو یہاں ایک احتجاجی مارچ کے دوران کانگریس اور اس کے لیڈر راہل گاندھی کی جانب سے کئے گئے "ووٹ چوری” کے دعووں کو "حقیقت میں غلط” قرار دیا۔

سپریم پول باڈی نے اپوزیشن انڈیا بلاک کے دعووں پر "حقائق کی جانچ” کے عنوان سے ایکس پر ٹوئٹ کیا، جس میں بہار میں ایس آر آئی سے متعلق حقائق کا انکشاف کیا گیا جبکہ گذشتہ روز نئی دہلی میں بہار میں انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے خلاف اپوزیشن انڈیا بلاک نے احتجاجی مارچ نکالنے کی کوشش کی۔

الیکشن کمیشن نے بہار میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر ) میں شفافیت کے اپنے دعووں کی حمایت میں دستاویزات کی ایک فہرست کا اشتراک کیا۔ ثبوتوں میں آر جے ڈی، کانگریس اور سی پی آئی جیسی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی ویڈیو شہادتیں شامل تھیں۔

پول اتھارٹی نے بہار میں انتخابی فہرستوں کے مسودے کی اشاعت سے پہلے، ایس آئی آر کے دوران اور بعد میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ اپنی میٹنگوں کی تفصیلات بھی شیئر کیں، اور یہ دعویٰ کیا کہ وہ ایس آئی آر مشق کے دوران زمینی سطح پر شفافیت کو خاص ترجیج دی گئی

الیکشن کمیشن نے کہا کہ "خالص انتخابی فہرستیں جمہوریت کو مضبوط کرتی ہیں۔” ای سی نے انتخابی فہرستوں کے مسودے کی اشاعت کے بعد سے جاری کردہ روزانہ بلیٹن کا لنک بھی شیئر کیا۔

ہائی کورٹ میں سماعت کے بعد سی پی آئی (ایم) کو غزہ پر احتجاجی ریلی کی اجازت

بھاگلپور فسادات : ۳۵ سال بعد بھی نہیں ملا انصاف ، ملزمین بری