منکی کے المؤمنات اسکول میں  طالبات کے لیے مختص کلاس میں پہلی حافظہ بننے کا اعزاز تفریحہ بنت صفت کڑپاڑی کے نام

منکی : تفریحہ بنت مولوی صفت کڑپاڑی نے اپنا حفظِ قرآن المؤمنات اسکول منکی میں بعد عصر چلنے والے حفظِ قرآن کلاس میں مکمل کرلیا ہے۔

المؤمنات پبلک اسکول کے مہتمم مولانا شکیل احمد صاحب سکری ندوی نے فکروخبر کے نمائندے تعظیم قاضی ندوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اِدھر گزشتہ سال سے المؤمنات پبلک اسکول منکی میں  اسکول اور کالج میں زیر تعلیم طالبات کے لیے حفظِ قرآن  کا بہترین نظام بنایا گیا ہے ، یہ کلاس بعدِ عصر سے مغرب تک چلتا ہے اِس کلاس میں جامعۃ المؤمنات منکی کی معلّمہ اپنی خدمات انجام دیتی ہے۔

حافظہ تفریحہ پہلی طالبہ ہے جو اس کلاس میں حفظِ قرآن کی سعادت سے سرفراز ہوئیں ہیں۔

اس موقع پر ذمہ داران نے ان کی خدمت میں مبارکباد پیش کی ہے۔

«
»

بھٹکل تنظیم کی طرف سے اہم اعلان

سابق سی آئی اے افسر کو چین کیلیے جاسوسی پر 10 سال قید کی سزا