لبنان : پیجیرز اور واکی ٹاکی حملے ملک کی خودمختاری کے خلاف اعلانِ جنگ : حسن نصراللہ

حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ نے پیجر اور واکی ٹاکی حملوں کو "دہشت گردانہ کارروائی” اور لبنان کے عوام اور ملک کی خودمختاری کے خلاف اعلان جنگ قرار دیا ہے۔

لبنان کے وزیر صحت فراس ابیاد کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں حملوں کی دو لہروں سے ہلاکتوں کی تعداد 37 ہو گئی ہے جب کہ 287 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ لبنان کے شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹر جنرل نے منگل اور بدھ کو مربوط حملوں میں آلات کے پھٹنے کے بعد مسافروں کو کسی بھی طیارے میں پیجر اور واکی ٹاکی لے جانے پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

لبنان کے وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ "لبنان کی خودمختاری اور سلامتی پر صریح حملہ” ایک خطرناک پیش رفت ہے جو "ایک وسیع جنگ کا اشارہ” دے سکتی ہے