دہلی اسمبلی انتخاب کے پیش نظر آج کانگریس نے اپنا ترانہ جاری کیا۔ اس ترانے میں ڈھول نگاڑوں کے ساتھ عوام کی پوری امیدیں کانگریس سے وابستہ دکھائی گئی ہیں۔ کانگریس نے اس ’تھیم سانگ‘ میں اپنی گارنٹیوں کا بھی تذکرہ کیا ہے اور اپنی حریف پارٹیوں کے جھوٹے وعدوں کا بھی۔ یہ ترانہ کانگریس کے سرکردہ لیڈران پون کھیڑا، راگنی نایک، دیویندر یادو، اکھلیش پرساد سنگھ وغیرہ کی موجودگی میں جاری ہوا۔ اس ترانہ پر سبھی لیڈران رقص کرتے ہوئے بھی دکھائی دیے جو وہاں موجود لوگوں میں جوش بھر رہا تھا۔
کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے اپنے آفیشیل ہینڈل پر ’تھیم سانگ‘ جاری کیے جانے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ پارٹی نے لکھا ہے کہ ’’آج دہلی اسمبلی انتخاب کے لیے کانگریس کا تھیم سانگ لانچ کیا گیا۔ ہم ساتھ مل کر دہلی کو خوشحال بنائیں گے۔ ہم نے پہلے کیا تھا، پھر کر دکھائیں گے۔ ہر ضرورت ہوگی پوری، دلّی میں کانگریس ہے ضروری۔‘‘
کانگریس کے ذریعہ جاری ترانہ پر کانگریس کی سینئر لیڈر راگنی نایک نے اپنا رد عمل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’چاہے ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا تھیم سانگ ہو، ’دہلی نیائے یاترا‘ کا تھیم سانگ ہو یا ’دہلی اسمبلی انتخاب‘ کا تھیم سانگ ہو… یہ سبھی دل جیتنے والے ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’دہلی میں ہم انتخابی تشہیر کے لیے جاتے ہیں تو لوگ ہمارے تھیم سانگ کی لائن گنگناتے ہیں، کیونکہ یہ صرف الفاظ نہیں ہیں بلکہ یہ کانگریس کے طریقۂ کار کو ظاہر کرتے ہیں۔ آج کانگریس کی گارنٹیاں دہلی میں ہر شخص تک پہنچ رہی ہیں۔‘‘
ذیل میں پیش ہے کانگریس کے ذریعہ جاری مکمل ترانہ:
ہر ضرورت ہوگی پوری، دلّی میں کانگریس ہے ضروری
ہر ضرورت ہوگی پوری، دلّی میں کانگریس ہے ضروری
جھوٹے جملوں کی جوڑی نے دلّی کو الجھایا
اس سرکار نے ہر وعدے کا بس سپنا ہی دکھلایا
یمنا صاف نہیں، پانی بھی نہ صاف ہے
مہیلاؤں کی سرکشا کو چھوڑ بیچتے شراب ہیں
شیش محل سے اب جنتا اوب چکی ہے پوری
اٹھ کر دلی بول رہی، اب کانگریس ہے ضروری
ہر ضرورت ہوگی پوری، دلّی میں کانگریس ہے ضروری
دلّی کو دلّی بنایا تھا، ہر وعدہ ہم نے نبھایا تھا
ہسپتال، میٹرو، اسکول کا وعدہ ہم نے نبھایا تھا
یہ ریت ہماری جاری ہے، اب پھر دلّی کی باری ہے
اٹھ کر دلّی بول رہی، اب کانگریس ہے ضروری
ہر ضرورت ہوگی پوری، دلّی میں کانگریس ہے ضروری
25 لاکھ کا سواستھ بیمہ، ہوگا سب کا علاج فری
ڈھائی ہزار ہر ماہ سے ہوگی پیاری دیدی ٹینشن فری
جَن جَن کی بس یہی پُکار، سواستھ کا ملے ادھیکار
یوا اڑان یوجنا سے امید اڑان بھر جائے گی
راشن سرکشا یوجنا سے اب راشن کِٹ ہوگا فری
500 روپے میں سلنڈر، 300 یونٹ بجلی فری
اب دلّی کی گلی گلی میں کانگریس اجیارا لائے گی
اس سماج کی رکشا میں کوَچ بہت ہے ضروری
جنتا کے سوابھیمان میں سمویدھان ہے ضروری
دلّی کے بھوشیہ میں اب کانگریس ہے ضروری
ہر ضرورت ہوگی پوری، دلّی میں کانگریس ہے ضروری
ہر ضرورت ہوگی پوری، دلّی میں کانگریس ہے ضروری