بھٹکل(فکروخبرنیوز) فکروخبر اور اسلامی افکار کے زیر اہتمام دس روزہ کوئزکا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ اس سے قبل رجسٹریشن کے وقت اور کل بھی فکروخبر کی ایک نیوز میں 11 جولائی سے اس کا آغاز ہونے کی خبر دی گئی تھی اور اس کوئز سے جڑے بہت سے افراد نے کل اپنے جوابات بھی جمع کروائے تھے لیکن ایک بڑی تعداد اس جدید سسٹم کو سمجھ نہیں سکی۔ کئی ایک کو رجسٹریشن کوڈ داخل کرنے میں بھی دشواریاں پیش آئیں ،کوئز کے ذمہ داران کو مسلسل موصول ہونے والی فون کالز اور میسجس میں کئیں مساہمین نے انہیں مشکلات کے باعث پہلے دن مسابقہ میں شرکت نہ ہونے پر افسوس کا اظہاربھی کیا جس کے بعد ذمہ داران نے یہ فیصلہ کیا کہ پہلے دن کے جوابات کو ٹرائل میں شامل کرکے اصل مسابقہ کا آغاز آج یعنی 12 جولائی سے کیا جائے۔
لہذا اس کوئز مسابقہ سے جڑنے والے تمام احباب کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ مسابقہ کا باقاعدہ آغاز 12 جولائی یعنی آج سے ہوچکا ہے اور اس کے لیے سوالات کی لنک بھی کوئز مسابقہ کے چینل پر پوسٹ کی جاچکی ہے۔ لہذا چینل پر جاکر لنک کا استعمال کرتے ہوئے جوابات دینے کی کوشش کریں۔ اس سلسلہ میں جلد بازی سے کام نہ لیں۔ کوئز کا وقت انڈین وقت کے مطابق صبح 6 بجے سے دوسرے دن صبح 5 تک ہوتا ہے ، ان 23 گھنٹوں میں آپ اپنی فرصت کے وقت اپنے جوابات دے سکتے ہیں۔ ہر جواب کے لیے ڈیڑھ منٹ کا وقت بھی ہے۔ لہذا سوچ سمجھ کرہی صحیح آپشن کا انتخاب کریں اور یہ بھی یاد رکھیں کہ کم سے کم وقت میں جواب دینے والے ایک مساہم کو روزانہ1000 ہزار روپئے انعام سے بھی نوازا جائے گا۔ اس خوش قسمت مساہم کے ناموں کا اعلان روزانہ کیا جائے گا، دس روزہ کوئز ختم ہونے کے بعد صحیح جوابات دینے والے خوش نصیب مساہمین کے درمیان ایک لاکھ تک کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔
امید کی جاتی ہے کہ ہمارے کوئز سے جڑنے والے قارئین پوری دلچسپی اور دلجمعی کے ساتھ اس دس روزہ مسابقہ میں آخر دن تک ہم سے جڑے رہیں گے اور اپنے فقہی معلومات میں اضافہ کریں گے۔




