بی جے پی کے نماز وادی بیان پر اکھلیش یادوکا جوابی وار: "عقیدہ جوڑتا ہے، مذہب کو تقسیم کا آلہ نہ بنائیں

پارلیمنٹ اسٹریٹ مسجد کے اندر بظاہر منعقد ہونے والی سماجوادی پارٹی میٹنگ سے متعلق تنازعہ کے بعد، سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ عقیدہ لوگوں کو متحد کرتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ، بی جے پی مذہب کو تقسیم کرنے والے آلے کے طور پر استعمال کرتی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے یادو نے الزام لگایا کہ بی جے پی چاہتی ہے کہ لوگ تقسیم ہوں۔

اکھلیش یادو نے کہا، عقیدہ جوڑتا ہے۔ کوئی بھی مذہب یا عقیدہ جو لوگوں کو جوڑتا ہے قیمتی ہے، اور ہم ان لوگوں کے ساتھ ہیں جو اعتماد اور رشتے کو فروغ دینے کے لیے کام کرتے ہیں۔ بی جے پی کو اس سے مسئلہ ہے، بی جے پی چاہتی ہے کہ لوگ منقسم رہیں، متحد نہیں۔ ہمارا تمام عقائد پر یقین ہے۔۔۔بی جے پی کا آلہ مذہب ہے۔

اس سے پہلے آج اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے یادو کو "نماز وادی” قرار دیتے ہوئے ان پر اور ان کی پارٹی پر آئین پر یقین نہ رکھنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی آئین مذہبی مقامات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

پاٹھک نے اے این آئی کو بتایا، "سماج وادی پارٹی کے سربراہ اور سماج وادی پارٹی ہمیشہ آئین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ ہندوستانی آئین کہتا ہے کہ مذہبی مقامات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ انہیں آئین پر یقین نہیں ہے۔ ‘وہ ہمیشہ نماز وادی بنے رہتے ہیں’ اور وہ یہی کر رہے ہیں،”

اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایس پی کے رکن پارلیمنٹ راجیو رائے نے کہا کہ بی جے پی کو اپنے لیڈروں کے وائرل ہونے والے ویڈیوز پر خطاب کرنا چاہیے۔

رائے نے اے این آئی کو بتایا، کیا اب ہمیں مندروں اور مساجد میں جانے کے لیے بی جے پی سے لائسنس لینا ہوگا؟ کیا ہمیں بی جے پی کی تصاویر کو وائرل کرنا چاہیے؟ وہ سڑکوں سے آنے والے اپنے لیڈروں کے ویڈیوز اور تصاویر کے بارے میں نہیں بولتے۔

سماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو کی پارلیمنٹ اسٹریٹ کی مسجد میں موجودگی پر بی جے پی نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ، ڈمپل یادو بنا برقعے کے مسجد میں کیسے داخل ہو گئیں۔ اس پر ڈمپل یادو نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ، وہاں کوئی میٹنگ نہیں ہو رہی تھی۔ بی جے پی کا ارادہ ہمیشہ سے گمراہ کرنا رہا ہے، یہ حکومت نہ تو SIR کے بارے میں بات کرنا چاہتی ہے، نہ ہی پہلگام واقعہ اور آپریشن سندور کے بارے میں، یہ بہت اہم ایشو تھے۔۔

سماجوادی پارٹی کے سنبھل سے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمان برق نے بی جے پی کو غیر ضروری طور پر اس معاملے کو طول دینے کا الزام لگایا۔

اس تنازع میں ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے سماج وادی پارٹی اور اس کے ایم پی محب اللہ ندوی پر مسجد کو پارٹی کے دفتر میں تبدیل کرنے پر تنقید کی۔ ندوی پارلیمنٹ اسٹریٹ مسجد کے امام ہیں۔

صدیقی نے ایک بیان میں کہا، آپ ایس پی صدر سے لے کر بہت سے ایس پی ممبران اسمبلی کو دیکھ سکتے ہیں۔ رامپور کے ایم پی محب اللہ ندوی بھی ان میں موجود ہیں۔ محب اللہ ندوی اس مسجد میں امامت کرتے تھے، لیکن وہ مسجد چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں۔ آج یہ تمام حدیں پار کر چکے ہیں! انہوں نے مسجد کو اپنی پارٹی کا دفتر بنا لیا ہے۔ ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ دہلی کی وزیر ریکھا گپتا اور دہلی وقف بورڈ سے مطالبہ کریں گے کہ رام پور کے رکن اسمبلی محب اللہ ندوی کو پارلیمنٹ اسٹریٹ مسجد کے امام کی ذمہ داری سے ہٹا کر ان کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

صدیقی نے کہا کہ بی جے پی اقلیتی مورچہ 25 جولائی کو نماز جمعہ کے بعد اکھلیش یادو اور ان کے ایم پی کے خلاف احتجاج کرے گا۔

گنگا جل چڑھانے کی کوشش کے بعد تاج محل میں سیکیورٹی کا سخت پہرہ

چینی شہریوں کو پانچ سال بعد ویزا دینے جا رہی مودی حکومت