بھٹکلی طلبہ کی گلف میں شاندار کامیابی ، محمد ایم جے نے متھس میں اور فاطمہ آئرہ نے اے آئی میں حاصل کیے سو فیصد نمبرات

بھٹکل17؍ مئی 2024 (فکروخبرنیوز) گلف میں مقیم بھٹکلی طلبہ نے شاندار کامیابی درج کرتے ہوئے پورے بھٹکل کا نام روشن کردیا ہے۔

ابوظبی سے محمد آفتاب ایم جے نے بتایا کہ گلف کے سی بی ایس ای بارہویں جماعت کے امتحانات میں بھٹکلی طلبہ نے شاندار کامیابی درج کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق فاطمہ مصباح بنت فضیل مصباح نے گریڈ 12 کے شعبہ سائنس میں ابوظبی کے انڈین اسکول سے امتحان دیتے ہوئے 95.2 فیصد نمبرات حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے انگریزی میں 98 فیصد اور کیمسٹری اور بائیولوجی میں 95 فیصد ، فزیکس اور کمپیوٹر سائنس میں 94 فیصد نمبرات حاصل کیے ہیں۔

سید علی مطیب ابن محمد مدثر ایس نے  گریڈ 12 کے شعبۂ کامرس میں  87.4 فیصد نمبرات حاصل کیے ہیں۔

محمد ایم جے ابن آفتاب ایم جے نے سی بی ایس ای گریڈ 10 کے امتحان میں 95 فیصد نمبرات حاصل کیا ہے۔ انہوں نے متھس میں 100 فیصد نمبرات حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے فرنچ میں 98 میں سوشیل سائنس میں 97 فیصد نمبرات حاصل کیے ہیں۔

اسی طرح گریڈ 10 میں انڈین انٹرنیشنل اسکول دبئی کی طالبہ فاطمہ آئرہ بنت محمد فہد پٹیل نے آرٹی فیشنل انٹلی جنس میں سو فیصد اور فرنچ میں 96 فیصد نمبرات حاصل کیے ہیں۔ ان کا مجموعی نتیجہ 94 فیصد ہے۔

واضح رہے کہ کویت میں حنین ہاشم معلم ، مسقط میں یوشع عمران سقاف ، سجا تسنیم سہیل ائیکری اور دبئی میں محمد سیف سلمان دامودی نے بھی شاندار کامیابی درج کی ہے۔

«
»

کرناٹک کے ان اضلاع میں ہوگی آج کڑک اور گرج کے ساتھ بارش

جماعتِ اسلامی ہند حلقہ کرناٹک کی مجلسِ شوریٰ کا ہاسن میں اجلاس 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے